دلچسپ و عجیب
13 جولائی ، 2017

روس کی 6 فٹ 9 انچ کی ماڈل دنیا کی دراز قد خاتون قرار

روس کی 6 فٹ 9 انچ کی ماڈل دنیا کی دراز قد خاتون قرار

روس سے تعلق رکھنے والی 6 فٹ 9 انچ قد کی حامل ماڈل کو دنیا کی دراز قد خاتون قرار دیا گیا ہے۔

ایکیٹرینا لیزینیا کا تعلق روس کے شہر پنیزا سے ہے۔ انہوں نے 2008 میں اولپمکس باسکٹ بال میں روس کی خواتین کی ٹیم کی نمائندگی کی اور میڈل بھی نے جیتا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ لیزینیا کی ٹانگوں کی لمبائی 52 انچ تک ہے اور انہیں دراز قد رکھنے والی خاتون کا تاج بھی دیا گیا ہے۔

لیزینیا کا کہنا ہےکہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ لمبی ٹانگیں رکھنے والوں کا ریکارڈ توڑنا چاہتی تھیں۔

ان سے پہلے سب سے دراز قد کا ریکارڈ ایمازون ایو نے برقرار رکھا تھا لیکن ایکیٹرینا نے اس ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

لیزینیا کے پاؤں کا سائز 13 انچ ہے جس کے تحت یہ رشین خواتین میں سب سے بڑا پاؤں ہے۔

لیزینیا نے 2014 میں باسکٹ بال کے کیریئر سے فراغت حاصل کی اور اپنے دراز قد کی خاصیت ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کی۔

ان کے والد کا قد 6 فٹ 5 انچ اور والدہ کا 6 فٹ جب کہ بھائی کا 6 فٹ 6 انچ ہے۔

مزید خبریں :