دنیا
14 جولائی ، 2017

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء پر مکمل ہڑتال، کاروبار بند، سڑکیں سنسان

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء پر مکمل ہڑتال، کاروبار بند، سڑکیں سنسان

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا پر مکمل ہڑتال کی گئی، پوری وادی میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے سڑکیں سنسان نظر آئیں۔

گزشتہ روز 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی یوم شہداء منایا گیا۔

ڈوگرا راج میں اس دن سینٹرل جیل کے باہر 22کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

مظفرآباد میں قائم مقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق نے سینٹرل پریس کلب سے آزادی چوک تک شہداءریلی کی قیادت کی، راولاکوٹ،میرپور ،کوٹلی، کھوئی رٹا، نکیال ، ہٹیاں اور نیلم سمیت کشمیر بھر میں یوم شہداء کے موقع پر تقاریب منعقد کی گئیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کے وارث آ ج بھی آزادی کے لیے سامراجی قوتوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔

مزید خبریں :