دنیا
14 جولائی ، 2017

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر افغان لڑکیوں کو ویزے جاری

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر افغان لڑکیوں کو ویزے جاری

امریکا میں روبوٹ سازی کے عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر افغان لڑکیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان لڑکیوں کی ویزے کی ابتدائی درخواستیں امریکی حکام نے مسترد کر دی تھیں ، تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی سفارش پر انہیں ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

روبوٹ سازی کے عالمی مقابلوں کا انعقاد 25سے 27جولائی تک ہوگا۔

مریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روبوٹس سازی کے عالمی مقابلے میں شرکت کرنے والی نوجوان لڑکیوں کے گروہ کو امریکہ کا ویزا دے دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے گیمبیا کے طلبا کو بھی ویزے جاری کردیے گئے، افغانستان کی ٹیم کے علاوہ ان کا بھی ویزا مسترد کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں :