شہر شہر
14 جولائی ، 2017

کراچی، مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی

کراچی، مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی

کراچی کےمختلف علاقوں میں بونداباندی شروع ہوگئی، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں ہفتے سے منگل تک بارشوں کا امکان ظاہر کیاگیاتھا مگر آج سےہی بونداباندی ہورہی ہے۔

کراچی کے علاقوں یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک، گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گولیمار، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ، گارڈن، سعید منزل، اردو بازار، برنس روڈ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، کھارا در سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑیوں کو آمد و رفت میں کچھ دشواری پیش آئی، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو سلپ ہوجانے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقے میں حسب روایت بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق مون سون کا دوسرا سسٹم ہفتے کو کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے منگل تک کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

ادھر بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی اتوار سے بدھ تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے،دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

مزید خبریں :