دنیا
14 جولائی ، 2017

فوجیوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات سے آگاہ کیا جائے، امریکی سینیٹرز

فوجیوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات سے آگاہ کیا جائے، امریکی سینیٹرز

متعدد امریکی سینیٹرز نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں پر آزمائے جانے والے کمیائی ہتھیاروں کے نتائج سے آگاہ کرے اور اس حوالے سے تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے ۔

ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز نے محکمہ دفاع پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں پر کیے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کے نتائج کی تفصیلات منظر عام پر لائے ۔

کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات 1960ء اور 1970ء کے عشرے میں 6ہزار سے زائد حاضر فوجیوں پر کیے گئے تھے،تاہم پینٹاگون کی جانب سے ہمیشہ اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

تاہم حالیہ منظر عام پر آنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے یہ تجربات آسٹریلیا کے کوئنز آئی لینڈ کے جنگلات میں فوجیوں پر کیے گئے تھے، تاہم اس وقت وہ فوجی اس سے بے خبر تھے ۔

مزید خبریں :