کھیل
14 جولائی ، 2017

رانا ٹنگا کا 2011 ورلڈکپ فائنل میں سری لنکن ٹیم کی شکست کی تحقیقات کا مطالبہ

رانا ٹنگا کا 2011 ورلڈکپ فائنل میں سری لنکن ٹیم کی شکست کی تحقیقات کا مطالبہ

سری لنکن سابق اسٹار رانا ٹنگا نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فکسنگ کے شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

رانا ٹنگا نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں حیران کن شکست پر شبہے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رانا ٹنگا نے کہا ورلڈ کپ کے دوران میں بھارت میں تھا فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کی اچھی کارکردگی کے باوجود شکست پر بہت مایوس ہوا تاہم میں تمام چیزیں آج نہیں بتا سکتا لیکن ایک دن ضرور اس پر بات کروں گا۔

رانا ٹنگا نے فائنل میچ میں فکسنگ کا اشارہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی تمام تحقیقات ہونی چاہیے۔ کسی کا نام لئے بغیر رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنی سفید وردی کے پیچھے گند کو زیادہ عرصے چھپا نہیں سکتے۔

خیال رہے کہ 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لئے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں 18 رنز پر سچن ٹنڈولکر کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ خراب ہوئی جس کی وجہ سے بھارت نے ورلڈ کپ فائنل میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :