دلچسپ و عجیب
16 جولائی ، 2017

برطانیہ میں سجا دلچسپ ائیر شو

برطانیہ میں سجا دلچسپ ائیر شو

برطانیہ کے ’آر اے ایف فیئرفورڈ‘ ائیر اسٹیشن پر دلچسپ ائیر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں طیاروں نے فضا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب بازی اور اسٹنٹس کا دلچسپ مظاہرہ پیش کرکے شائقین کو حیران کردیا۔

جانبازہوابازوں نے جہازوں کو فضا میں اونچائی اور نیچائی کی طرف تیزی سے لیجانے سے لے کر جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے اور وہاں موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

اس ائیر شو کے موقع پر نا صرف جدید طیارے نمائش کے لئے پیش کئے گئے بلکہ امریکی ائیر فورس نے 70سال مکمل ہونے پر طیاروں کے ذریعے ایسے حیرت انگیز اور دلچسپ اسٹنٹس دکھائے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔

اس ائیر شو کو دیکھنے سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ موجود تھے جو خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

مزید خبریں :