شہر شہر
16 جولائی ، 2017

کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے،جو 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 15ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، لانڈھی میں 13ملی میٹر، شارع فیصل پر 8 ، ایئر پورٹ پر 6اعشاریہ 2 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 5، پی اے ایف مسرور پر 6اور صدر میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب88فیصد ہے۔

گزشتہ روز بارش سے کے الیکٹرک کے سو فیڈر ٹرپ کرگئے تھے ، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام فیڈرز اب بحال کردیئے گئے ہیں ۔۰

مزید خبریں :