پاکستان
16 جولائی ، 2017

انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو انصاف قائم کرنے کی دعوت دوں گا، عمران خان

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا ورکرز کنوشن سے خطاب

Posted by Geo News Urdu on Sunday, July 16, 2017

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکنے کی دعوت دی تو کارکنوں کو انصاف قائم کرنے کی دعوت دوں گا۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 60 دنوں میں ان کے خلاف ثبوت نکالے جس کے بعد اب کوئی شک نہیں رہا، جےآئی ٹی نے پہلا ثبوت نکالا کہ مریم نواز نیلسن، نیسکول سمیت چار محلات کی بینیفشل آنر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے سے اب تک کی ان کی سب سے بڑی کامیابی عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم اور حسین نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کیلبری فونٹ میں بنا کرعدالت میں جھوٹ بولا، تاہم اس کا جواب دینے کے بجائے کہا جارہا ہے سازش ہوئی ہے، شریف خاندان  کے خلاف جو بھی مقدمہ لانے کی کوشش کرتا ہے یہ اسے سازش قرار دیتے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اپنی چوری چھپانے کیلیے ملک کے ادارے تباہ کیے جارہے ہیں، چار سال میں 117 کروڑ روپے باہر بھیجے گئے، ان سے بڑی غداری کسی نے نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ ایک سینئر وزیر پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ قوم پاناما کیس کہ بھول جائے گی، انہوں نے پارلیمنٹ کو تباہ کردیا اور اب کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو آج تک یہاں طاقت ور کے خلاف کبھی ہوا ہی نہیں۔

 رہنما ن لیگ طلال چودھری نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں وہ آئینی ادارہ ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سازشیں ہوتی رہی ہیں، عمران خان بتائیں دھرنے کا امپائر کون تھا، پانچ سال میں انہوں نے ہر روز نیا جھوٹ بولا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید خبریں :