شہر شہر
17 جولائی ، 2017

کراچی میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی شہر اور ملحقہ علاقوں میں آج رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی علاقوں سے 30کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہشہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ہے، منگل تک کراچی میں مون سون کا سسٹم کمزور ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اس دلفریب موسم میں سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

بارش نے ملکہ کوہسارکے حسن کو چارچاند تو لگائے، تاہم سیاحوں کی آمد کےباعث لارنس کالج بائی پاس روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔

اُدھر بلوچستان کے شہر ژوب میں طوفانی بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ۔

گلگت بلتستان کے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہونے والی اسکردو، گلگت سڑک ٹریفک کیلئےکھول دی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور نکیال میں بھی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے،بلوچستان کے ضلع خضدار میں پل کو ٹوٹے دو روز گزر گئے، پُل ٹوٹنے کے باعث کوئٹہ کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

مزید خبریں :