پاکستان
17 جولائی ، 2017

وزیراعظم آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہلی کا سامنا کر رہے ہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہلی کا سامنا کر رہے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی جس پر سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پہنچے تھے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی ہے جس پر سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پہنچے تھے اور اب وزیراعظم نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کا سامنا کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس کے دوران شریف خاندان کی جانب سے جعلی کاغذات پیش کئے گئے، آئی سی آئی جے نے جو کہا تھا وہ ینتائج جے آئی ٹی نے دیئے جب کہ انٹرنیشنل میڈیا میں بھی کہ اگیا ہے کہ وزیراعظم کے بچے بین الاقوامی پراپرٹیز رکھتے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ برٹشن ورجن آئلینڈ کی رپورٹ کیے مطابق ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینیفیشل اونرہیں اور اب انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت انہیں 10 سال کی نااہلی اور 7 سال قید ہوسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کی بیرون ملک ہل میٹل اور 9 کمپنیز کو بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جب کہ خسارے کے باوجود لندن میں پراپرٹیز خریدی جاتی ہیں اور پاکستان سے پیسے کمائے جا رہے ہیں اور اپنے بچوں کو بیرون ملک دیے جا رہے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کا کہنا تھا کہ ہل میٹل کے منافع کا 88 فیصد نواز شریف کو مل رہا ہے جب کہ حسین نواز نے ہل میٹل سے نوازشریف کو ایک ارب سے زیادہ رقم بھیجی۔

مزید خبریں :