دنیا
17 جولائی ، 2017

بھارت میں نوجوان نے گھر سے باہر نہ آنے لڑکی کو جلادیا

بھارت میں نوجوان نے گھر سے باہر نہ آنے لڑکی کو جلادیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں نوجوان نے گھر سے باہر نہ آنے پر لڑکی کو آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ریاست کیرالہ میں 23 سالہ نوجوان نے اپنی 17 سالہ دوست کو ملاقات کے لیے بلایا تاہم لڑکی نے گھر کے باہر آنے سے منع کردیا جس پر نوجوان طیش میں آگیا اور اس نے مٹی کا تیل چھڑک کر لڑکی کو آگ لادی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے اس اقدام سے لڑکی بری طرح جھلس گئی جس پر پڑوسیوں نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ لڑکی کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے جس کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو آگ لگانے والا لڑکا بھی اس واقعے میں جھلسا اور کے جسم کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا۔

پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال سے حراست میں لے لیا ہے جسے اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ہی تفتیش کی جائے گی۔   

مزید خبریں :