پاکستان
17 جولائی ، 2017

وزیر اعظم کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا استعفا ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف کا استعفا چاہتی ہے، جمہوریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ نواز شریف استعفا دیں، نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکااخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سازش ہو رہی ہے تو حکومت بتائے کیا سازش ہو رہی ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ سازش ہو رہی ہے تو وزیراعظم فوری استعفا دیں تاکہ ان سازشوں کے نظریے کا خاتمہ ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، خدمات دیتے ہوئے سو سے زائد صحافی جانیں گنوا چکے ہیں جب کہ میں نے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے کو کہا ہے۔

مزید خبریں :