کاروبار
17 جولائی ، 2017

جون 17ء میں بیرونی سرمایہ کاری صفرڈالر رہی،اسٹیٹ بینک

جون 17ء میں بیرونی سرمایہ کاری صفرڈالر رہی،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2017ء کے دوران پاکستان میں ایک ڈالر کی بھی بیرونی سرمایہ کاری نہ ہوسکی ،الٹا غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 67کروڑ ڈالر نکالے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2017ء میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 15 کروڑ ڈالر رہا، گذشتہ مالی سال کے مقابلےمیں بیرونی سرمایہ کاری 9 فیصد زائد رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 سے جون 2017کے دورا ن ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے 53 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق ملکی نجی شعبے میں مالی سال کے دوران 1 ارب 88 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال کے دوران ملکی سرکاری شعبے میں 27 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

مزید خبریں :