پاکستان
17 جولائی ، 2017

ملکی حالات امریکی و بھارتی لابی کے پیدا کردہ ہیں،فضل الرحمٰن

ملکی حالات امریکی و بھارتی لابی کے پیدا کردہ ہیں،فضل الرحمٰن

سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک جن حالت سے گزررہا ہے وہ بیرونی قوتوں کے پیدا کردہ ہیں ، سی پیک شروع ہوتے ہیں امریکی اوربھارتی لابی میدان میں آگئی ۔

جامعہ احسن العلوم گلشن اقبال کی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے یہ بیرونی قوتوں کے پیدا کردہ ہیں،پہلی بار پاکستان نے تعمیر وتر قی کے سفر پرقدم رکھا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت نے سی پیک جیسے بڑے منصوبے کو شروع کیاتوامریکہ اور بھارتی لابی نے اس کی ناکامی کیلئے پاکستان میں اپنے نمائندوں کو میدان میں اتار دیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے نمائندوں نے بار بارمسائل کھڑے کرکے سی پیک کو ناکام کرنے اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جمعیت علماء اسلام نے وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :