دلچسپ و عجیب
01 اگست ، 2017

مصر میں نابینہ خواتین کا میوزک کنسرٹ

مصر میں نابینہ خواتین کا میوزک کنسرٹ

مصر میں 48 نابینہ خواتین پر مشتمل میوزک بینڈ نے بہترین کنسرٹ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

آنکھوں دیکھ کر کسی چیز میں مہارت حاصل کرنا عام بات ہے لیکن بینائی سے محروم ہونے کے باوجود کسی چیز میں مہارت حاصل کرنا انتہائی حیران کن ہے۔

مصر کے مقامی ادارے النور وال امل کے تحت 48 نابینہ خواتین کو میوزک کی تعلیمات دی گئیں، ان تمام خواتین کو وائلن، شیلو اور فلوٹ بجانا سکھایا گیا۔

نابینہ خواتین کے مطابق وہ میوزک کنسرٹ کے وقت کانوں سے ایک دوسرے کے میوزک آلات سے واقف ہوتی ہیں جس کے تحت وہ اپنی اپنی میوزک بیٹ بجاتی ہیں۔

النور وال امل میوزک آرکیسٹرا دنیا کا واحد ادارہ ہے جو نا بینہ خواتین کو میوزک بینڈ کی تعلیمات فراہم کر رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کی بنیاد 1954 میں رکھی گئی جس کا مقصد خواتین کو تعلیم، اچھی صحت فراہم کرنے کے ساتھ انہیں روزگار کے میدان میں بھی خودمختار بنانا ہے۔ اس ادارے کی نمایاں کوششوں میں سب سے زیادہ نابینہ خواتین کے لیے کلاسیکل میوزک آرکیسٹرا کا تعین کرنا ہے۔ یہاں خواتین مختلف قسم کے میوزک اسٹائل اور میوزک آلات کو بجانے میں مہارت حاصل کرتی ہیں۔

مزید خبریں :