دلچسپ و عجیب
05 اگست ، 2017

جسم پر ٹیٹوز بنانے کا ماہر 12 سالہ فن کار

جسم پر ٹیٹوز بنانے کا ماہر 12 سالہ فن کار

جس عمر میں بچے کھیل کود لیپ ٹاپ اور پلے اسٹیشن سے کھیلنے کا شوق رکھتے ہیں وہیں پاناما کا رہائشی 12 سالہ بچہ ٹیٹو بنانے میں ماہر ہے۔ ایزرا ڈیمون 

ٹیٹو پارلر میں یوں تو بڑے کام کرتے ہیں لیکن پاناما کے شہر ہونولولو کی دکان میں 12 سالہ ایزرا ڈیمون اپنے فن سے سب کو حیران کر رہا ہے۔

یہ ٹیٹو اتنی مہارت سے بناتا ہے کہ سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ اس کا معصومانا انداز بھی سب کو اپنا دیوانہ بنا رہا ہے جب کہ اس کا منفرد اسٹائل ہے اور لمبے بال اس کی شخصیت کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔

 ایزراہ کا کیریئر بطور ٹیٹو فن کار سے اس رات شروع ہوا جب وہ ہونولولو دکان کے مالک کو ٹیٹو بناتے ہوئے دیکھ رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے بھی ٹیٹو میں سیاہی ڈالنے کا شوق ہوا۔

اس نے اپنے شوق سے والدہ کو آگاہ کیا تو والدہ نے بھی اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹیٹو پر سیاہی ڈالنے کا کہا۔

 دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایزراہ کے والد اور والدہ دونوں ٹیٹو فن کار ہیں اس لیے اس نے جلد ہی ٹیٹو بنانے کی فنکاری کی تمام چیزوں کو سیکھ لیا اور نہایت دلچسپ مہارت سے ٹیٹو بنانے لگ گیا ہے

 12 سالہ ایزراہ ڈیمون کی ڈیمانڈ اتنی ہے کہ جو پارلر میں آتا ہے وہ اس سے ہی ٹیٹو بنوانا پسند کرتا ہے۔

ایزراہ کو ٹیٹوز میں مچھلی ،سانپ اور بندوق کے ڈیزائنز بنانا پسند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کام کی شروعات میں وہ گھبراتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اسے  مزہ انے لگا۔

مزید خبریں :