کاروبار
05 اگست ، 2017

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں خصوصی حالات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا اور مجاز اتھارٹی کے فیصلے تک قیمتیں برقرار رہیں گے۔

آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول ایک روپے 80 پیسے اور ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی جب کہ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

وزیر خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست کی رات 12 بجے سے 31 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہےکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اور ان کی قیمتیں 44 روپے فی لیٹر پر برقرار رہیں گی جب کہ کیروسن آئل کی قیمت بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہےکہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید خبریں :