دلچسپ و عجیب
08 اگست ، 2017

جاپانی ریسرچرز نے نہ پگھلنے والی آئسکریم تیار کرلی

جاپانی ریسرچرز نے نہ پگھلنے والی آئسکریم تیار کرلی

جاپانی ریسرچر نے ایسی آئسکریم تیار کر لی جو شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں تک نہیں پگھلے گی۔

جاپان کے بائی تھراپی ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے اسٹرابری میں موجود پولی فینول پر تحقیق کی اور اسے آئسکریم میں استعمال کیا جس کے بعد آئسکریم کے پگھلنے کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا اور گھنٹوں تک شدید گرمی کے باوجود آئسکریم پگھل نہ سکی۔

کنزاوا یونیورسٹی کے پروفیسر تومیشا اوٹا کے مطابق پولی فینول کی خاصیت ہے کہ وہ پانی اور آئل کو ایک ساتھ جوڑے رکھتا ہے اور جلد علیحدہ ہونے نہیں دیتا۔

اگر اسے آئسکریم میں استعمال کیا جائے تو پولی فینول آئسکریم کو طویل وقت تک اس کی اصل حالت میں برقرار رکھتا ہے۔

ریسرچر کا کہنا ہے کہ آئسکریم میں پولی فینول کے استعمال سے اس کے ذائقے میں کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ اسے عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔  

بائی تھراپی ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر کی جانب سے نہ پگھلنے والی آئسکریم کو مارکیٹ کر دیا گیا ہے اور ابتدائی طو رپر اسے کنزاوا شہر میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے جس کے بعد اسے ٹوکیو اور اوساکا میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

ریسرچر پرامید ہے کہ ان کی تیار کردہ آئسکریم جلد دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلے گی۔

مزید خبریں :