دلچسپ و عجیب
09 اگست ، 2017

بھارت میں 800 یتیم بچیوں کی واحد ماں

بھارت میں 800 یتیم بچیوں کی واحد ماں

بھارت میں ایک ڈاکٹر ایسی بھی ہیں جنہیں 800 یتیم بچیوں کی ماں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 

چالیس سال قبل ڈاکٹر سروجینی اور ان کی 8 سالہ بیٹی منیشا ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے لیکن منیشا ہمیشہ کے لئے اپنی ماں سروجونی سے بچھڑ گئی اور اس حادثے نے سروجونی پر ایسا تاثر چھوڑا کہ انہوں نے ان تمام بچیوں کی پرورش کا ذمہ لینے کا سوچا جو ماں کے پیار کو ترس رہی ہیں۔ 

بھارت کے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سروجونی نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے ایک گونگی اور بہری بچی کو گود لیا جس کی ماں پیدائش کے وقت ہی چل بسی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے 2 اور بچیوں کو گود لیا اس طرح ان کے دل میں لازوال ممتا ایسی بسی کہ انہوں نے 1985 میں "منیشا مندر" کے نام سے یتیم خانے کی بنیاد رکھی۔

سروجونی نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک کے بعد ایک یتیم بچی کو گود لینا شروع کیا اور اب یہ تعداد 800 تک پہنچ چکی ہے۔

سروجونی یتیم بچیوں کے کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء کا خاص خیال رکھتی ہیں اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیرنصابی سرگرمیوں کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

سروجونی کے مطابق منیشا مندر میں ایسا بھی ہوا ہے کہ 2 دن کی بچی خود والدین چھوڑ گئے جس پر ان کو انتہائی دکھ پہنچا۔ 

سروجونی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر یتیم بچی میں اپنی بیٹی منیشا کا چہرہ دیکھتی ہیں اور یتیم بچیوں کی پرورش کرنے سے انہیں دل کا سکون میسر آتا ہے۔

مزید خبریں :