کھیل
10 اگست ، 2017

پی سی بی نے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو فارغ کردیا

پی سی بی نے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو فارغ کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور سینئر کھلاڑیوں کی شکایات پر ہٹا دیا گیا ہے ۔

پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات کا اعلان اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ دیگر غیر ملکی کوچز کے ساتھ معاہدے پورے کیئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شین ہیز کے خلاف متعدد بار ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایتیں موصول ہوئیں تھیں۔

دوسری جانب پاکستان کے2 سینئر کھلاڑیوں نے شین ہیز کے کام کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مینجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ شین ہیز کو تبدیل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی شین ہیز کی حمایت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اُنہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مزید خبریں :