دنیا
10 اگست ، 2017

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں رواں سال اب تک 216 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں رواں سال اب تک 216 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوگیا اور رواں سال میں اب تک 216 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق 2016 کے مقابلے میں رواں سال وادی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے کشمیریوں کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 7 ماہ کے دوران  اب تک 216 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ جون میں تمام مہینوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 48 ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں 2017 کو سب سے پرتشدد سال قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں 33 کشمیری شہید ہوئے جب کہ 3 سے 4 روز کے دوران بھی 10 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :