دلچسپ و عجیب
11 اگست ، 2017

امریکا میں انوکھی بس سروس، نشستیں بستروں میں تبدیل

امریکا میں انوکھی بس سروس، نشستیں بستروں میں تبدیل

امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان سفر کرنے کے لئے انوکھی بس سروس متعارف کرادی گئی ہے۔ اس میں مسافروں کے لیے نشستوں کے بجائے بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان سفر پہلے کبھی اتنا آرام دہ نہ تھا۔اس انوکھی بس سروس میں نہ صرف بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ وائی فائی بھی موجود ہے۔

اس بس سروس کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ صرف رات میں چلائی جاتی ہےجبکہ کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد یہ ہے کہ مسافر 6سے 8 گھنٹوں کے اس لمبے سفر میںرات کی آرام دہ نیند لے سکیں۔

مزید خبریں :