کھیل
11 اگست ، 2017

نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلا س میں شرکت کیلئے کولمبو روانہ

نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلا س میں شرکت کیلئے کولمبو روانہ

چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نےکولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔

اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیںتاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیںجس کے لیے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :