چین کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

چین کے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 70 ویں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کرے گا اور 14 اگست کو چینی وفد پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ چینی نائب وزیراعظم دورہ پاکستان میں صدرممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں جب کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

مزید خبریں :