وزیراعظم کا کراچی کیلئے 25 ارب روپے کے پیکج کا اعلان


کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے 25 اور پانچ ارب روپے کے پیکجز کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی مشکلات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بغیر کسی شرط کے مسلم لیگ نواز کی حمایت کی، فاروق ستار نے نہ کوئی مطالبہ کیا تھا اور نہ کوئی شرائط رکھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی، تاجروں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیاجائے گا، کراچی میں رینجرز اپنا کام جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں اعلان کردہ 5 ارب روپے کی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ کراچی کے 25 ارب کے ترقیاتی پیکیج پر گورنر سندھ محمد زبیر کی زیرنگرانی جلد کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف پارٹی کے لیڈر ہیں اور رہیں گے، وہ اپنے گھر جارہے ہیں اور کسی ادارے کے خلاف نہیں گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے احتساب بل کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :