پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز

فائل فوٹو۔

پشاور: صوبہ پنختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس نے تشویش ناک صورت حال اختیار کر لی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔

شہر کے متاثرہ علاقوں میں تہکال کے بعد پشتخرہ، سفیدی ڈھیری اور اچینی پایاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک دس افراد اس وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ خیبر پختون خوا کے بڑے اسپتالوں میں زیر علاج ایسے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔

پشاور کے اسپتال خیبر ٹیچنگ میں 3000 مشتبہ مریضوں کی اسکریننک ہوچکی ہے۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں بھی ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سیکریٹری صحت، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔ 

مزید خبریں :