گدلا پانی پینے سے نورو وائرس کاخطرہ ،تحقیق

تحقیق سے انکشاف ہوا ہےکہ گدلا پانے پینے سے نورو وائرس کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ڈریکسل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شمالی امریکا اور برطانیہ کے علاقے میں ڈائریا اور معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں پر تحقیق سے یہ سامنے آئی کہ ان امراض کی وجہ گدلا پانی تھا۔

10 سے زائد تحقیقات کے مطابق معدے اور آنتوں کی بیماری کا تعلق گدلےپانی سے ہوتا ہے جو نورو وائرس کہلاتا ہے ۔

ماہرین کےمطابق گدلا پانی معدے کو کمزور کرتا ہے جس کے باعث الٹی، موشن  اور ڈائریا کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ پانی اکثر نل اور پائپ لائن کی وجہ سے گدلا ہو جاتا ہے یا پھر شہر میں تیز بارش یا پانی کے نظام میں کوئی خرابی آنے کے باعث پانی صاف نہیں رہتا۔

بہت دیر تک بوتل میں رکھے پانی کو پینا بھی صحت کے لیے خرابی کا باعث ہے کیونکہ زیادہ دیر سے رکھے ہوئے پانی میں اکثر خطرناک گیس پیدا ہوجاتی ہے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ پانی کو ابال کر پینے سے اس کے زہریلے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں، پانی کا گدلا ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں مٹی اور دیگر بیکٹریاز کے زراعت موجود ہیں۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ گدلا پانی قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے جس کے باعث دماغی طاقت بھی متاثر ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :