ایران میں سب سے مہنگا کباب تیار

عیدالاضحی کی آمد کو کچھ ہی دن باقی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ایک طرف جہاں لوگ سب سے بڑااور خوبصورت قربانی کا جانورخریدتے دکھائی دے رہے ہیں وہیں خواتین مزیدار کھانے تیار کرنے کی ترکیبوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ایران میں آج کل ایک ڈش لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جو چٹورے دور دور سے کھانے آرہے ہیں۔ایران کےSorayaکباب نامی اس مہنگے ترین کباب کی انفرادیت اس کا ذائقہ اور اس کے اجزاء ہیں جو اسے دیگر کبابوں سے الگ کرتے ہیں۔

چکن، بیف یادنبے کے گوشت کے ان کبابوں کو تیار کرنے کیلئے پہلے مزیدار مصالحوں سے اسٹف کیا جاتا ہے پھرپیاز کے رس، گوز فیٹ اورسیفرون واٹرمیں اچھی طرح ملا کر رول کیا جاتا ہے اور پھر سیخ میں لگا کر کوئلوں پر رکھ دیا جاتاہے۔

اس کباب کو تیاری کے بعد گارنشینگ کر کے بوائل رائس اور سلاد کے ساتھ جب مہمانوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

تو جناب پھر دیر کس بات کی آپ بھی بڑی عید پر اس مزیدار ڈش کو گھر میں تیار کر کے اپنے مہمانوں کو بھی دیوانہ بنا سکتے ہیں۔