خیبر پختونخوا میں پبلک ہیلتھ آرڈیننس 2017 نافذ

خیبر پختونخوا میں پبلک ہیلتھ آرڈیننس 2017 نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار سے تین لاکھ تک جرمانہ کیا جا سکے گا جبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر دوگنا جرمانہ اور تین سال قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تجویز پر گورنر خیبر پختونخوا نے پبلک ہیلتھ آرڈیننس 2017 پر دستخط کر کے صوبہ میں ڈینگی و دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر فی الفور نافذ کر دیا ہے ۔

آرڈیننس کے تحت صوبائی ہیلتھ کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی جس کے چیئرمین وزیر صحت ہوں گے، اسی طرح وبائی اور اضلاع کی سطح پر ڈیزیز سرویلینس سنٹر قائم کئے جائیں گےجو وبا ئی امراض سے متعلق حکومت کو اطلاع فراہم کریں گے جبکہ سرویلنس سنٹرز وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان مرتب کریں گے۔

آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار سے تین لاکھ تک جرمانہ کیا جا سکے گا جبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں دو گنا جرمانہ اور تین سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔

مزید خبریں :