پاکستان
Time 03 ستمبر ، 2017

خواجہ اظہار پر حملہ کرنیوالوں کو جلد گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو خواجہ اظہار پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور خواجہ اظہار پر حملے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ خواجہ اظہار پر حملہ کرنے والوں جلد گرفتار کیا جائے اور سندھ کی تمام اہم شخصایت کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر عید کی نماز کے بعد بفرزون میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور بچہ جاں بحق ہوئے جب کہ خواجہ اظہار محفوظ رہے۔

مزید خبریں :