کھانوں کو سجا کر پیش کرنے کا منفرد فن

 ہیزل زاکاریا نامی ملائشین خاتون کھانوں کو سجا کر پیش کرنے کا منفرد فن جانتی ہیں۔ 

کھانوں کو منفرد طریقوں سے سجانا فن مانا جاتا ہے لیکن فن کو مزید منفرد انداز سے پیش کرنا تخلیقی صلاحیت کی عکاس ہوتی ہے۔

ہیزل زاکاریا کوئی فنکار نہیں ہیں لیکن چھوٹے چھوٹے پیالوں میں کھانے کو خوبصورت طرز سے سجا کر سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔

 ان کی جانب سے کریم، ہلدی پاوڈر،کوکو پاوڈر، دہی، سبزیاں اور پھل سمیت دیگر اجزا سے کھانوں پر ایسی سجاوٹ کی جاتی ہے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے۔

زاکاریا کہتی ہیں کہ انہیں کھانوں پر رنگین شکلیں بنانے میں خوب مزہ آتا ہے۔ اس میں ان کے پینٹنگ اور ڈرائنگ دونوں شوق پورے ہوجاتے ہیں۔ 

یہ کھانوں کی سجاوٹ میں رنگا رنگ پرندے، شیر، انسانی شکل یا کوئی منظر کشی کرتی ہیں اور ان کے شوہر بھی ان کی مہارت کو خوب سراہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی فنکار "مارتھا اسٹیوارٹ" کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی زاکاریا کی طرح کھانوں کی سجاوٹ میں فنکاری دکھائی جس میں وہ ان کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے کافی حد تک کامیاب رہیں۔

انہوں نے اپنے اسکاش سوپ کو بٹر نٹ کریم اور کوکو نٹ کریم سے سجایا جس میں انہوں نے پھول پتوں کا بھی استعمال کیا۔

آپ بھی ان کے فن کی دلچسپ تصاویر دیکھئے:

 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو
   
 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو
 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو
 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو
 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو
 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو
 بشکریہ ہیزل زاکاریا انسٹاگرام فوٹو


مزید خبریں :