ہالی وڈ فلم 9/11 باکس آفس پر ریلیز

امریکا میں سنہ 2001 میں ہونے والے  نائن الیون حملوں پر مبنی ہالی وڈ فلم "9/11" آج ریلیز کر دی گئی ہے۔

معروف ہدایت کاری اور رائٹر مارٹن گوئگی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں چارلی شین اور گینا گرشون نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

مارٹن گوئگی اور اسٹیون جیمز گولبیاسکی کی مشترکہ لکھی گئی اس فلم کی کہانی 9/11 میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حادثے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں حملوں اور حادثات کے ساتھ ان باہمت لوگوں کی کہانی کو بھی دکھایا ہے جو اس حادثہ کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی کو ایک نئے طرز سے شروع کرکے جی رہے ہیں۔ 

اس فلم کے پہلے ٹریلر پر فلم بینوں نے کافی تنقید بھی کی تھی۔ اب دیکھتے ہیں کہ فلم باکس آفس پر فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :