چین میں فولڈنگ کارڈز سے بنے خوبصورت گلدان

بشکریہ فیس بک فوٹو۔

چین میں 65 سالہ "زنگ کیہوا" نامی ریٹائرڈ شخص نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فولڈنگ کارڈز سے بنے ہوئے خوبصورت چینی گلدان بنانے کا منفرد کام سرانجام دیا۔

ان کارڈرز کا دنیا بھر میں دیگر لوگوں نے بھی استعمال کیا ہے تاہم اس انداز میں انہیں پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔

کیہوا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہایت عمدہ طریقہ سے پلاسٹک کارڈز کو کئی مختلف طریقوں سے موڑ کر گلدان بناتے ہیں ۔

بشکریہ فیس بک فوٹو۔

کیہوا فولڈنگ کارڈز کی مدد سے گلدان پر روایتی چینی اور جیومیٹریکل ڈیزائن بناتے ہیں جس سے گلدان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں ۔

یہ گلدانوں کو اتنی صاف مہارت سے بناتے ہیں کہ دیکھنے والا اس میں کوئی عیب تلاش نہیں کر پاتا جبکہ دور سے دیکھنے پر لگتا ہے کہ گلدان شیشے یا چینی مٹی سے بنا ہوا ہے۔

بشکریہ فیس بک فوٹو۔

کیہوا ریٹائرڈ ہونے سے قبل قدیم روایتی چیزوں کی کاریگری کرتے تھے جس میں ان کو گلدان بنانا بے حد پسند تھا۔نیلے اور سفید رنگ کی چینی مٹی سے گلدان بنانا ہمیشہ سے ان کی توجہ کا مرکز تھا ۔

بشکریہ فیس بک فوٹو۔

کیہوا کو اس فنکاری کا خیال کچھ سال پہلے آیا جب انہوں نے سڑک سے گزرتے ہوئے ایک بچے کو کارڈز کھیلتے اور اسے فولڈ کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے فورا ہی اپنے خیال کو حقیقی شکل دینا کا ارادہ کیا اور کچھ مہینوں بعد ہی نہایت عمدہ مہارت سے کارڈز کو فولڈ کر کے پسندیدہ چینی گلدان بنا ڈالا ہے ۔

بشکریہ فیس بک فوٹو۔

فولڈنگ کارڈز سے بنے ہوئے گلدان چین میں شادی، سالگرہ اور دیگر تقریبات میں تحفے کے طور پر بھی دیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی مختلف فن کی تقاریب میں انہیں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ 

لوگ اس کی نمائش سے متاثر ہو کر گھر کی سجاوٹ کے لئے بھی خرید رہے ہیں۔

مزید خبریں :