کاروبار
Time 08 ستمبر ، 2017

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران ان فلوز کی آمد کے باعث ملکی زر مبادلہ کی سطح میں مجموعی طور پر 38کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 38کروڑ 70لاکھ ڈالرز کی سطح پر دیکھے گئے ۔

مرکزی بینک کے ذخائر 33 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز اضافے سے 14 ارب 68 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔

جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 70 کروڑ 57لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

مزید خبریں :