دنیا
Time 08 ستمبر ، 2017

میکسیکو میں 8.1 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 61 ہوگئی

میکسیکو میں 8.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی جب کہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق میکسیکو سٹی اور گوئٹے مالا سٹی میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 8.1 تھی جب کہ اس کا مرکز چیاپاس کے مغرب میں 165 کلومیٹر کی دوری پر35 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے جب کہ تار ٹوٹنے سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

— تصویر بشکریہ امریکی جیولوجیکل سروے

ماہرین کے مطابق کئی وسطی امریکی ملکوں گوئٹے مالا، ال سلواڈور، کوسٹار یکا اور پاناما میں بھی سونامی لہروں کا خطرہ ہے۔

میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ میکسیکو میں گزشتہ ایک صدی کے دوران محسوس کیا جانے والا شدید ترین زلزلہ تھا۔

اوکسیکا کے گورنر ایلیجینڈرو مورت نے امریکی ٹی وی سی این این کو بتایا کہ صرف ان کی ریاست میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہے۔ چار دیگر افراد ریاست چیاپس اور دو طباسکو میں ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :