کاروبار
Time 12 ستمبر ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت انداز میں اختتام

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور انڈیکس 152 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے جب کہ مارکیٹ 247 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور سرمایہ کار پر اعتماد نظر آئے۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41200 پر پہنچ گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد انڈیکس میں مزید 30 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا اور انڈیکس 41 ہزار 250 پر ٹریڈنگ کرتا ہوا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اچانک انڈیکس میں اتار دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی جس سے انڈیکس 41 ہزار 50 کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس کم سے کم 41 ہزار 24 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 41 ہزار 411 کی سطح تک رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ رہا اور انڈیکس 41 ہزار 279 پر بند ہوا۔

مزید خبریں :