پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

نیب نے عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی۔

عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں جب کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحریک انصاف نے تردید کی۔

جیونیوز کےمطابق تحریک انصاف کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عاشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہٰذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہےکہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کررہے ہیں اور وہاں سے تعاون کی امید ہے۔ 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الزمات کے بعد عائشہ گلالئی کو خط لکھا تھا جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا ۔

مزید خبریں :