دنیا
Time 14 ستمبر ، 2017

سعودی حکومت کا انٹرنیٹ کال پر پابندی اگلے ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ کال پر پابندی اگلے ہفتے سے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مواصلات عبداللہ السوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے انٹرنیٹ کال پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ملک میں آئندہ ایک ہفتے میں انٹرنیٹ کال پر پابندی کا خاتمہ ختم ہو جائے گا اور بدھ کے روز سے انٹرنیٹ کال کی سہولت دوبارہ میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پابندی ٹیلی کام کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے اٹھائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ایپلی کیشن انٹرنیٹ وائس کال اور ویڈیو کال کے لیے کارآمد ہوتی ہے اب وہ کام کرے گی۔

وزیر مواصلات کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مقاصد کے تحت لیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے نیٹ کال پر پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد اب سعودی شہری واٹس سمیت دیگر ایپلی کیشن کے ذریعے کال کرسکیں گے۔

سعودی حکومت کے اس اقدام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کےذریعے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں نے خوش کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :