پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

نوازشریف کی نااہلی کسی ضابطے اور قانون میں نہیں بنتی، بیرسٹر ظفراللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی نااہلی کسی ضابطے اور قانون میں نہیں بنتی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک فیصلے سنانے والے جج کو نگراں نہیں بنایا گیا، عدالت کی ساری باتیں سرآنکھوں پر، لیکن بنیادی تقاضا ہے کہ انصاف ہوتا نظر آئے۔

اس موقع پر انوشے رحمان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نا مکمل ہے اور ایک نامکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کیس میں ہمیں انصاف نہیں ملا، یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ عدلیہ ہی اس کیس میں مدعی بن گئی ہے، امید ہے اعلیٰ عدلیہ قانون اور آئین کے تناظر میں کیس کا فیصلے کرے گی۔

مزید خبریں :