پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

'پاکستان، امریکا اور افغانستان کا خطے سے داعش کے خاتمے کا عزم'

پاکستان، امریکا اور افغانستان نے خطے سے داعش کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکا، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے اور پاکستان جانب سے 6 رکنی وفد کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں تینوں فریقین نے خطے سے داعش کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور فیصلہ کیا کہ داعش کا خاتمہ مزید تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی ہوسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات کے دوران باہمی مفادات اور تحفظات پر گفتگو کی گئی جب کہ شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ اجلاس بھی ہوا جس میں سرحد پار فائرنگ، انسداد دہشت گردی اور دونوں ممالک کا اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن اور قیدیوں کے تبادلے پر غور بھی کیا گیا۔ 

مزید خبریں :