دنیا
Time 25 ستمبر ، 2017

بنگلادیش نے روہنگیا مہاجرین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

بنگلادیش نے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے روہنگیا مسلمانوں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

میانمار میں ریاستی تشدد کے بعد 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلادیش کی سرحد کے قریب پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

بنگلادیشی حکام نے روہنگیا مہاجرین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے ملک میں کام کرنے والی چاروں ٹیلی کمیونیکشن کمپنیز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ انہیں موبائل سم فروخت نہ کریں۔

بنگلادیشی مواصلات کے وزیر عنایت حسین کے مطابق روہنگیا مہاجرین کے موبائل فون استعمال پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے۔

وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے تک روہنگیا مہاجرین کسی بھی کمپنی کی سم خریدنے کے مجاز نہیں ہوں گے، سیکیورٹی خدشات کے پیش ملک بھر میں پہلے ہی شناختی کارڈ کے بغیر سموں کی فروخت پر پابندی ہے۔

حکام نے ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ روہنگیا مہاجرین کو سم کی فروخت میں ملوث پائی گئیں تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ 

مزید خبریں :