پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2017

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر وطن واپس پہنچ گئے

احتساب عدالت میں آج پیش ہونے کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم نواز لند ن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وہ قطر ایئر ویز کی پرواز سے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے ہیں جس کے بعد وہ ایئر پورٹ کی لاؤنج میں آگئے۔

نیب کی ٹیم ایئر پورٹ پر موجود ہے اور انھوں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، آصف کرمانی، مریم اورنگزیب اور دیگر سینئر رہنما ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

کارکنوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پہنچی ہوئی ہے اور وہ نعرے بازی بھی کر رہی ہے۔

مزید خبریں :