کاروبار
Time 10 اکتوبر ، 2017

کراچی والوں کیلئے بجلی 70 پیسے مہنگی

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی گرا دی، کراچی والوں کے لیے فی یونٹ بجلی اوسطاً 70 پیسے مہنگی کردی ۔

نیپرا کی طرف سے متعین کردہ 7سالہ ٹیرف کے ذریعے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی گئی ہے، تاہم نیپرا ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو سکے گا ۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کا 7سالہ ٹیرف مارچ 2017ء میں جاری کیا تھا جس کے خلاف نظر ثانی کیلئے متعدد درخواستیں نیپرا کو موصول ہوئیں۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے نظرثانی ٹیرف جاری کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی نرخ جو اوسطاً 12روپے 7پیسے تھے بڑھا کر 12روپے 77پیسے فی یونٹ کر دیئے ہیں۔

نیپرا کی طرف سے جاری کردہ ٹیرف کا اطلاق اس وقت تک کراچی کے صارفین پر نہیں ہو گا جب تک وفاقی حکومت سبسڈی ایڈجسٹ کرنے کے بعد اس کی منظوری نہیں دیتی ۔