کھیل
Time 11 اکتوبر ، 2017

آفریدی، مصباح اور یونس کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے۔

سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جسمیں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔

نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لئے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کے لئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔ 

مزید خبریں :