سونم کو فرمائشوں کی وجہ سے فلم سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

— فوٹو:فائل

بالی وڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں نے انہیں فلم کی کاسٹ سے ہی نکلوا دیا۔

سونم کپور فلم نگری کے نائیک ’انیل کپور‘ کی صاحبزادی ہیں اور خود بھی ان کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی گزشتہ سال آنے والی فلم ’نیرجا‘ نے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا جس کے بعد اداکارہ نے ہوا میں اڑنا شروع کردیا۔

سونم اس وقت بیک وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’سنجے دت‘،’پیڈمین‘ اور ’ویر دی ویڈنگ‘ شامل ہے۔

اداکارہ کو فلمساز نکھل ایڈوانی کی فلم ’اسنو‘ کی پیش کش کی گئی جس پر اداکارہ نے فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کی فرمائش کی جو کہ ہدایت کار نے پوری کردی لیکن سونم نے یہیں بس نہیں کی اس کے بعد ایک اور فرمائش کرڈالی۔

سونم کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں پر فلمساز نے فلم کے پروجیکٹ سے ہی انہیں نکال باہر کردیا ہے۔

ان دنوں اداکارہ نئی دہلی میں اپنی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :