دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2017

داعش کی رکن برطانوی دہشت گرد 'وائٹ ویڈو' ڈرون حملے میں ہلاک

جنگجو تنظیم داعش میں شامل ہونے والی برطانوی گلوکارہ سیلے جونز امریکی ڈرون حملے میں ماری گئی۔

امریکا نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے میں برطانیہ کو مطلوب ”وائٹ ویڈو“ کے نام سے مشہور سیلے جونز کو  ڈرون حملے میں نشانہ بنایا جس میں اس کے 12 سالہ بیٹے کی ہلاکت کا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق گلوکارہ سیلے جونز 2013 میں اپنے بیٹے کے ساتھ شام جا کر داعش میں شامل ہوگئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیلے جونز پینٹاگون کی ہٹ لسٹ پر تھیں جس نے درجنوں حملوں کی منصوبہ بندی کی جب کہ سیلے داعش کے انوار الولاکی بٹالین ونگ کی سربراہ تھیں جو یورپی خواتین کی بھرتیاں اور انہیں تربیت دینے کی ذمہ دار تھیں۔

32 سالہ سیلے جونز کے خاوند حسین 2015 میں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے جو داعش کے کمپیوٹر ہیکنگ بریگیڈ کے سربراہ تھے۔ 

سیلے جونز کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے متعلق امریکا کی جانب سے برطانوی کمانڈرز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :