پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2017

عدلیہ سے محاذ آرائی پارٹی، نواز شریف کیلئے ٹھیک نہیں: چودھری نثار

چودھری نثار کی پریس کانفرنس

Posted by Geo News Urdu on Thursday, October 12, 2017


ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہے عدالت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک ،اداروں اور نواز شریف کے لیے بھی ٹھیک نہیں۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا موقف پہلےدن سے یہ رہا ہےکہ ملک میں جمہوریت اور رول آف لا ہے، اگر ہم سمجھتےہیں ایک عدالت سے انصاف نہیں ہوا تو دوسری عدالت جانا چاہیے۔

چودھری نثار نے کہا کہ ہمیں عدالت میں اپنا کیس زور شور سے لڑنا چاہیے، عدالت کے فیصلوں پر انصاف عدالت سے ہی مل سکتا ہے، محاذ آرائی ملک اور نواز شریف کے لیے درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی مشترکہ آپریشن کی تجویز زیر غور ہے تو اسے دو طرفہ ہونا چاہیے، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ افغانستان میں ایسے گروپ ہیں جو آپریٹ کررہے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز میں آپریشن کرنیکی صلاحیت ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی پانچویں بڑی فوج ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے گھر کے حوالے سے میرا موقف واضح ہے کہ گھر صاف کرنے سے کس نے روکا ہے، گھوڑا بھی حاضر ہے میدان بھی، اپنا گھر صاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے تاہم پالیسی وہی بنتی ہے جس کا پارٹی لیڈرشپ فیصلہ کرتی ہے۔

چودھری نثار نے کہا کہ آئی بی کےخط کے حوالے سے میں نے تحقیق کی ہے وہ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں نہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ ہی پارٹی میں دھڑے بندی ہے۔

مزید خبریں :