کاروبار
Time 13 اکتوبر ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی جاری

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی رہی اور سرمایہ کارغیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔

کاروبار کے پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 600 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 650 کی سطح سے بھی نیچے آیا جو رواں سال کی کمی ترین سطح ہے۔

دوسرے سیشن میں بھی کاروبار میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 8 سو 46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس کے کاروبار میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں سے 90 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 225 کی قیمتوں میں کمی اور  12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید خبریں :