پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2017

کوئٹہ: سانحہ سول اسپتال کا مبینہ سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

کوئٹہ: پولیس نے سانحہ سول اسپتال کے سہولت کار دہشت گرد کو مقابلےمیں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ سال 8 دسمبر کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں بم دھماکے سے 73 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد وکلا کی تھی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اسفندیار کےنام سے ہوئی اور یہ دہشت گرد سانحہ سول اسپتال کا سہولت کار تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کےمطابق کارروائی میں دہشت گرد کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے اسے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی بہادری اورجرات کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کو ٹکنے نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کےدوران اعلان کیا تھا کہ سانحہ سول اسپتال کا ماسٹر مائنڈ اپنے چار ساتھیوں سمیت پشین میں فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا ہے۔

مزید خبریں :